ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جب ’’یوم اساتذہ‘‘ پر جذباتی ہو گئے وراٹ کے گرو

جب ’’یوم اساتذہ‘‘ پر جذباتی ہو گئے وراٹ کے گرو

Tue, 18 Oct 2016 18:15:29  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،18اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایک انتہائی باصلاحیت نوجوان سے عالمی سطح کے بلے باز تک کی وراٹ کوہلی کی ترقی میں راج کمار شرما کی شراکت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور 2014میں یوم استاتذہ پر ن کے شاگرد نے اپنے سخت کوچ کو اتنا جذباتی کر دیا کہ اسے وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔تجربہ کار کھیل صحافی وجے لوکپلی کی کتاب ’’ڈرون‘‘میں اس واقعہ کا ذکر کیا گیا ہے۔مصنف نے کہا کہ میں نے ایک دن گھنٹی بجنے پر دروازہ کھولا تو سامنے وکاس(کوہلی کا بھائی)کھڑا تھا،اتنی صبح اس کے بھائی کے آنے سے مجھے تشویش ہونے لگی،وکاس گھر کے اندر آیا اور ایک نمبرلگایا اور پھر فون مجھے دے دیا۔دوسری طرف وراٹ فون پر تھا جس نے کہا’’ہیپی ٹیچرس ڈے سر‘‘،اس کے بعد وکاس نے راج کمار کی ہتھیلی پر چابیوں کا ایک چھلہ رکھا۔اس میں کہا گیا کہ راج کمار حیرانی سے دیکھتے رہے،وکاس نے انہیں گھر سے باہر آنے کو کہا،دروازے پر ایک ایسکوڈا ریپڈ رکھی تھی جو وراٹ نے اپنے گرو کو تحفے میں دی تھی۔راج کمار نے کہا کہ بات صرف یہ نہیں تھی کہ وراٹ نے مجھے تحفے میں کار دی تھی بلکہ پورے عمل میں اس کے جذبات جڑے تھے اور مجھے لگا کہ ہمارا رشتہ کتنا گہرا ہے اور اس کی زندگی میں گرو کا کردار کتنا اہم ہے۔


Share: